وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی زیر صدارت وفاق سے صوبے کو منتقل ہونےو الے سکولوںسے متعلق اجلاس ہوا ،و زیر اعلیٰ سندھ نے دونوں اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہ 25ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر تعلیم ، چیف سیکریٹری اسکول ایجوکیشن و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ وفاق کی جانب سے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکول سندھ کوملے،دونوں اسکولوں میں اساتذہ کی بنیادی تنخواہ 8ہزار روپے مقرر ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اساتذہ کی تنخواہ 25ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔
اجلاس میں بتایاگیا کہ سندھ میں ایک ہزار 463 بی ای سی ایس سینٹر، ایک ہزار463 اساتذہ اور 61ہزار118 طلبا ہیں ،کل چار ہزارایک سو بانوے سینٹر، چار ہزار چار سو پچیس طالبات، دو لاکھ چھتیس ہزار 755طلباہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت اساتذہ کو 25 ہزار روپے تنخواہ دے گی ، چار ہزار425اساتذہ کی تنخواہ25 ہزارکرنے سے 1.23ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔