عائشہ نسیم 45 رنز اور فاطمہ ثنا 24 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں ۔فائل فوٹو
عائشہ نسیم 45 رنز اور فاطمہ ثنا 24 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں ۔فائل فوٹو

پہلا T20۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستانی خواتین کو شکست دیدی

ویسٹ انڈیزنے پاکستانی خواتین کو پہلے ٹی 20میں 10 رنز سے شکست دے دی۔

اینٹیگا میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیزکو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی خواتین نے 6وکٹ پر136 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ہیلے میتھیوز 32 اور دیندرا ڈوٹن 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں، میچ میں پاکستانی بولر ندا ڈار نے اسٹیفینی ٹیلر کو آؤٹ کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 126 رنز ہی بناسکی، عائشہ نسیم 45 رنز اور فاطمہ ثنا 24 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں ۔