عراق جنگ کے مرکزی کردار اور سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اہل خانہ نے انتقال کی خبر شئیر کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تاہم ان کی موت کس طرح سے اور کب ہوئی اس حوالے سے ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اہل خانہ نے کچھ بھی بتانے سے گریزکیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں ڈونلڈ رمز فیلڈ وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات تھے، اس کے علاوہ عراق میں امریکی جنگ کا خالق بھی انہیں کو مانا جاتا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں امریکا شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔