پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبےکیلیےہرفورم پرآوازاٹھاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ میراکسی جماعت سےرابطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرقربانی دینے کو تیار ہیں،اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے ، تمام پارٹیوں نے بڑے بڑے وعدے کیے ،زندہ رہا تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہوں گا۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں رکاوٹ ڈالنےوالوں کوڈھونڈیں، امید ہےشوکت ترین نےجووعدےکیےعوام کوفائدہ ہوگا ، شوکت ترین سمجھداروزیرخزانہ ہیں۔