پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکارانوراقبال بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نمازہ جنازہ آج بعد نماز عشا بیت المکرم مسجد، حسن اسکوائرکراچی میں ادا کی جائے گی۔اہلِ خانہ کے مطابق انوراقبال بلوچ کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔
انوراقبال بلوچ ڈرامہ سیریل ’شمع‘ میں اداکاری کے جوہر دِکھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ،انہوں نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں نسیم حجازی کے ناول “آخری چٹان” میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔انہوں نے بےشماراردو اور سندھی ڈراموں میں یاد گارکردارادا کیے۔
یاد رہے کہ پنجاب کی موجودہ حکومت نے گزشتہ سال مارچ 2019میں اداکار انور اقبال کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا تھا۔