وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل سے متعلق بیان پر بلاول بھٹو زرداری پر ہتک عزت کا دعوی کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق زلفی بخاری نے اپنے وکیل کے ذریعے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا جس میں انہوں نے دورہ اسرائیل سے متعلق خبروں پر بیان دینے پر بلاول بھٹو زرداری کو 100 ملین پاؤنڈ کا ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔
اپنی ٹوئٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ناسمجھی کے باعث وہ سب بول جاتے ہیں جو انہیں بتایا جائے۔ انہوں نے حال ہی میں میرے خلاف غیر ذمے دارانہ بیان دیا ہے۔ جس پر انہوں نے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد نوٹس نھیجنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبروں پر کہا تھا کہ حکومت زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لائے۔