سعودی عرب:تیل پیدا کرنے والے ممالک اوپیک پلس میں اگست کے مہینے کے لیے خام تیل کی پیداوار میں بڑھانے کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اوپیک پلس کے ممبران کا تیل کی پیداوار میں اضافے اور بڑھتے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں اتفاق رائے نہیں ہو سکا جس کے بعد اجلاس جمعے تک ملتوی کیا گیا۔
توقع تھی کہ اوپیک کے 13 ممبر ممالک اوران کے 10 اتحادی اجلاس میں جولائی کے بعد بھی خام تیل کی پیدوار میں معمولی اضافے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے اوپیک پلس نے خام تیل کی پیدوار میں اس وقت کمی کر دی تھی جب کورونا کی وجہ سے طلب میں کمی پر قیمتیں گر گئی تھی۔ تاہم مئی کے بعد سے گروپ نے تیل کی پیدوار میں معمولی اضافہ کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتیں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس ہفتے تیل کی قیمتیں اکتوبر 2018 کی سطح پر آگئی۔ سعودی عرب کی قیادت میں اوپیک کے ممبران نے جمعرات کو ٹیلی فونک کانفرنس کے ذریعے آپس میں صلاح و مشورہ کیا۔
تاہم بعد میں اوپیک کے ممبران اور روس کی زیرقیادت ان کے 10 اتحادی ممالک کے مشترکہ اجلاس میں تیل کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ اوپیک کے ایک علامیے کے مطابق اس کے بعد اجلاس کو جمعے تک ملتوی کر دیا گیا۔