پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ رحمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلاول بھٹو کی بجائے لندن کے اس اخبار کو نوٹس بھیجتے جس نے ان کا پول کھولا ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پلوشہ رحمان نے کہا کہ کشمیر پرآپ کو کسی قسم کا سودا نہیں کرنے دیں گے ، جب سے پیپلزپارٹی کی حکومت گئی ہے کشمیر پالیسی خاموش ہے ، اسرائیل کی تعریف کرنا سنگین غداری ہے ، اسرائیلیوں کے دماغ کو کریڈٹ دے کر اسرائیل کے قبضے کو جائز قرار دینا ہے ، اسرائیل پیپلزپارٹی کے نزدیک قابض اور ظالم سامراج ہے ۔
پلوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ انتخابی میدان میں معرکے نہیں مار پارہے تو دبائو ڈال رہے ہیں ، ہمارے کارکنوں اورامیدواروں پردبائو ختم کیا جائے ، ہم میدان سے نہیں بھاگیں گے ، آپ کے پاس الیکشن لڑنے کیلیے ایک نظریاتی کارکن نہیں ، آپ نے آدھا گھنٹہ قبل در پر آنے والے سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیا،آپ نے ملک کو صحرا بنا دیا۔