جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو
جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف سندھ نے سندھ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ نے معطل ارکان کی پابندی نہ ختم کئے جانے پر سندھ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے آٹھ ارکان کی پابندی ختم نہ کئے جانے کے خلاف بطور احتجاج سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے، جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت جاری ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر وزیر پارلیمانی امور مکیش چاؤلہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان میں کتناسکون ہے، جس پر متحدہ پاکستان کی رکن رعنا انصار نقوی نے کہا کہ اسی لیے تو وزیرصاحب بھی سکون سے جواب دے رہےہیں۔