لوڈ شیڈنگ اورمہنگی بجلی سے پریشان عوام کے لیے بری خبر، نیپرا نے وفاقی حکومت کو بجلی کا ٹیرف 2 روپے 97 پیسے بڑھانے کی اجازت دیدی۔
اکتوبر 2021 سے بجلی ایک روپے 72 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی نظر ثانی درخواستیں منظورکر لی گئی، کمرشل، زرعی صارفین پر ایک روپے 25 پیسے سرچارج لگانے کی بھی اجازت دیدی گئی، گھریلو صارفین نئے سرچارج سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نیپرا گھریلو صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 72 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دی گئی، نیپرا نے اکتوبر سے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں۔ وفاقی حکومت نے بجلی مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا۔
2019-20 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 2020-21 کی پہلی,دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں بجلی 90 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر سے 2021 سے کیا جائے گا۔
نیپرا بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں ایک سال کیلیے کی جائیں گی، نیپرا قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا۔ نیپرا ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدت امسال ستمبر میں ختم ہوجائے گی۔