سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض فوج نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کیے رکھی۔فائل فوٹو
سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض فوج نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کیےرکھی۔فائل فوٹو

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی۔ مزید چارکشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں ظالم اورقابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے مزید چار نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض فوج نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کیےرکھی اورہر قسم کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق اس واقعے سے قبل نوجوانوں کو شہید کرنے سے قبل ایک واقعے میں دو بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف علاقے میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری طلب کرلی جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا ہے۔