فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی طالب نکئی کی فیکٹری میں لگی غیر قانونی بجلی اورگیس پائپ لائن پکڑ لی۔ ایف آئی اے کی جانب سے دو مقدمات درج کر لیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی حکا م کا کہنا ہے کہ طالب نکئی کی فیکٹری کوغیرقانونی طریقے سے گیس کی فراہمی کی جارہی تھی اورغیرقانونی گیس فراہمی سے خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان ہورہاتھا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران غیرقانونی طورپرڈالی گئی 150 فٹ سوئی گیس پائپ لائن پکڑی گئی ہے جبکہ گھریلومیٹرکواستعمال کرکے زیرزمین فیکٹری تک لے جایاگیاتھا۔