تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔فائل فوٹو
تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔فائل فوٹو

گجرات میں شدید آندھی و طوفانی بارش .6 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع گجرات اور گردونواح میں شدید آندھی اور طوفانی بارش سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شدید بارش کے باعث سائن بورڈز گر گئے، بوسیدہ دیواریں اور چھتیں منہدم جبکہ درخت زمین بوس ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ امدادی کارروائی میں بجلی کی طویل بندش سے ریسیکو کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضع رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے تین روز میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔