سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار رات 10بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دے د ی گئی ۔ہفتے میں ایک روز تجارتی مراکز بند رہیں گے، نئے فیصلوں کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کورونا پابندیوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نیا حکم جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق شادی ہالز میں آوٹ ڈور تقریبات میں 4 سو مہمانوں کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ہالز کے اندر 200 مہمانوں کو آنے کی اجازت ہوگی لیکن تقریبات میں شرکت کےلیے کورونا سے بچاﺅ کی ویکیسن کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نجی و سرکاری دفاتر میں 100 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرسکتا ہے جبکہ چھوٹے بڑے سماجی و مذہبی عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔