غربت و افلاس سے تنگ شہری اپنی دو کم سن بچیوں کوہسپتال میں چھوڑکر چلا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں سے پرچی ملی جس پر لکھا تھا’ بچے بھوکے اور پیاسے ہیں ان کا خیال رکھیں‘۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی سے تباہ حال ملک شام میں مفلس باپ کم سن بچیوں کو ہسپتال میں چھوڑگیا،کمسن بچیاں کافی دیر سے بھوک و پیاس سے رو رہی تھیں کہ انتظامیہ نے ان سے والدین کے بارے میں پوچھا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
انتظامیہ کے مطابق بچیوں سے ایک پرچی ملی جس پر تحریر تھاکہ’ بچے بھوکے اور پیاسے ہیں ان کا خیال رکھیں‘،پرچی پر بچیوں کے لیے بھی چند سطور تحریر تھیں جن میں کہا گیا کہ بچوں مجھے معاف کردینا۔
ہسپتال میں موجود ایک خاتون دونوں بچیوں کی کفالت کا ذمہ لیتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔