وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اب تک 33ارب کی رقم وصول کرچکا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے جعلی اکائونٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کرچکی ہے اوریہ تقریباً 200 ملین ڈالر بنتے ہیں اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔
آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی ہے اور یہ تقریباً 200 ملین ڈالر بنتے ہیں اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندہ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 3, 2021
وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اورحکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔