ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام حکومت سندھ کے خلاف احتجاجی ریلی کی تیاریاں مکمل،جس کا آغاز کچھ دیر قبل حسن اسکوائر سے ہوگیا،ریلی میں ہزاروں کارکن اور رہنما،ارکان اسمبلی شریک ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں ایم کیو ایم کے پرچم اٹھا رکھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حقوق ریلی سوک سینٹر سے شروع ہو کر براستہ کارساز سے ہوتی ہوئی شاہراہ فیصل سے گزرکر پریس کلب پر ختم ہوگی جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی خطاب کریں گے اور حکومت سندھ کی جانب سے سندھ کے شہری علاقوں کی عوام کے ساتھ جاری ناانصافی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے اورآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔