طالبان نے امریکی فوج کی چھوڑی 700 گاڑیوں اور گولہ بارود پر قبضہ کرلیا، طالبان کے قبضے میں اس سے زائد امریکی گاڑیاں ہوسکتی ہیں ،700 سے زائد گاڑیوں کا تخمینہ ان ویڈیوز کی بنیاد پر لگایا گیا جو سوشل میڈیا پرچل رہی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کےمطابق طالبان نے صرف جون کے مہینے میں 715 امریکی گاڑیاں تحویل میں لیں۔یہ چونکا دینے والی تعداد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بعض اضلاع میں مقامی دفاعی دستے طالبان کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہی نہیں۔
طالبان نے آرمرڈ پرسونل کیریئر گاڑیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کردیں، ان گاڑیوں پر سوار ہو کر طالبان افغانستان کے مزید علاقوں میں اپنا اقتدار مستحکم کریں گے۔قبضے میں لیے گئے سامان میں ہموی، ٹرکس، آرٹلری گنزاوراسالٹ رائفلز شامل ہیں۔