ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین کے اکاﺅنٹس معطل اوران کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔فائل فوٹو
ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین کے اکاﺅنٹس معطل اوران کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔فائل فوٹو

بیٹا! بتائو مال کہاں سے آیا۔ایف آئی اے نے علی ترین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے شوکاز نوٹس میں علی ترین سے بینک اکاﺅنٹس اور سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ کاروبار کے لیے بینکو ں یا فیملی ارکان سے لی گئی رقم کا حساب بھی مانگ لیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت تک ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین کے اکاﺅنٹس معطل اوران کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شوگراسکینڈل کیس میں ایف آئی اے اس سے قبل بھی جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین سے تحقیقا ت کرچکا ہے۔