مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔فائل فوٹو
مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔فائل فوٹو

اندرون شہرجانوروں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کی جانب سے تمام اکائیوں کو عید الاضحی کے لئے مفصل ہدایات جاری کردی گئیں۔ہدایات کے مطابق اندرون شہرجانوروں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد کردی گئی۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی،مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرعمل کو یقینی بنایا جائے گا،انتظامیہ کوداخلے پرہینڈسینی ٹائزر،ماسک اورریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسرکرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

این سی اوسی کی جانب سے مویشی منڈیوں کے تمام اسٹاف اور تاجروں کی ویکسی نیشن بھی لازم قرار دے دی گئی ہے۔