وفاقی وزیر ہو ابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کی ہدایت پر بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کے لیے اقدامات کررہے ہیں، تمام مسافروں کی واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کا فلائٹ آپریشن کل سے شروع کیا جائے گا۔
اپنے ایک پیغام میں غلام سرور کا کہنا تھا کہ18فلائٹس کے ذریعے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لا یا جائے گا، شہریوں کی وطن واپسی کے لئے پی آئی اے نے خصوصی اقدامات کیے ہیں، کل سے یو اے ای سے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نجی ایئرلائنزکو اووربکنگ کرنے پرجواب دینا ہوگا، تمام ایئرلائنزکو شوکازنوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، اووربکنگ کرنے والی تمام ایئر لائنزکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔