حیدرآباد:جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نے رینجرز اہلکاروں کی جانب سے مسلح گارڈز کا سلحہ چیک کرنے پرانڈس ہائی وے پر دھرنا دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق راشد محمود سومرو مسلح گارڈزکے ساتھ جامشورو انڈس ہائی وے پر سفر کررہے تھے کہ رینجرزنے مسلح گارڈز دیکھ کر روکا اوراسلحہ لائسنس چیک کیا جس پر راشد سومرو برہم ہوگئے۔راشد محمود سومرو جامشورو انڈس ہائی وے پر ساتھیوں کے ساتھ دھرنا دے کر بیٹھ گئے اور دھرنے کے لیے جامشورو سے دیگر ساتھیوں کو بھی بلا لیا۔
دھرنا دینے کے باعث انڈس ہائی وے پرٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے معذرت کرنے پردھرنا ختم کر دیا گیا۔