پیپلز پارٹی کے رہنما مسعودالرحمن عباسی کا عدلیہ مخالف تقریرکیس میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما مسعودالرحمن عباسی کووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )سائبرکرائم ونگ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا۔