مظاہرین سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے مزدوروں سے مبینہ طور پر ظالمانہ رویہ روا رکھے جانے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔فائل فوٹو
مظاہرین سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے مزدوروں سے مبینہ طور پر ظالمانہ رویہ روا رکھے جانے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔فائل فوٹو

تھر۔تشدد سے مزدور قتل، وزارت انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا

تھر کول بلاک ٹو میں میبنہ تشدد کرکے قتل کیےگئے غریب  مزدور دودو بھیل کے کیس  کا انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے نوٹس لےلیا ، وفاقی وزیر نے انسانی حقوق کے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری لال مالہی کو واقعے کےمتعلق تمام تفصیلات جمع کرنے اور مقتول  کے ورثا کےپاس جانےکی ہدایت کردی۔

انسانی حقوق کے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری لال مالہی کا کہناہے کہ جلد مقتول دودو بھیل کے ورثاء کےپاس جائیں گے ،دودوبھیل کےورثا کو انصاف دلایا جائے گا۔

یہ امر قابل ذکر ہےکہ دو تین روز قبل تھر کول بلاک ٹو میں گارڈز کی مبینہ تشدد سے غریب مزدور دودو بھیل کی ہلاکت اور ورثا کے مسلسل احتجاج اور میڈیا میں خبروں کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکریٹری لال مالہی کو مقتول دودو بھیل کےورثا کےپاس جانے اور واقعے کی تمام تفصیلات جمع کرنےکی ہدایت کردی۔ لال مالہی کا کہناتھا کہ دودو بھیل کے ورثا کو انشاءاللہ انصاف ملےگا۔

سندھ کے شہر اسلام کوٹ میں واقع تھرکول بلاک 2 میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی انتظامیہ پر مزدور ڈوڈو بھیل کے قتل کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بھیل برداری کے سینکڑوں افراد نے دھرنا دے دیا ہے۔

بھیل انٹلیکچول فورم کے صدر اور تحریک انصاف کے رہنما لجپت سورانی کی سربراہی میں بھیل برادری کے سینکڑوں افراد نے اتوارکو اسلام کوٹ شہر میں دھرنا دیا ہے۔

مظاہرین سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے مزدوروں سے مبینہ طور پر ظالمانہ رویہ روا رکھے جانے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔