افغان طالبان کے ترجمان نے واضح کر دیا کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان کو چھوڑ کر جانا ہوگا ورنہ طالبان بھرپور رد عمل دیں گے ۔
قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انخلاکے بعد فوجی کنٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہیے ، دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو کیسے آگے بڑھنا ہے اس کا فیصلہ طالبان قیادت کرے گی ۔
ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم سفارتخانوں، این جی اوز اور ان میں کام کرنے والے عملے کے لیے کوئی خطرہ نہیں بنیں گے ۔