سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو
سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو

سی این جی اسٹیشنز دوہفتے بعد کھل گئے۔ قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

سندھ بھر میں سی این جی aسٹیشنز دوہفتے بعد کھل گئے ہیں تاہم قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سندھ میں سی این جی نئی قیمت 140 روپے پر فروخت ہو رہی ہےجبکہ پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایل این جی پر لگے سیلز ٹیکس کے سبب قیمت بڑھانی پڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جن صوبوں میں لیٹر کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 18 روپے فی لیٹر اور جہاں کلو گرام کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ ملک میں ایل این جی کی فراہم 100فیصد بحال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ایک بیان میں حماد اظہرکا کہنا تھا کہ آج سے تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کررہے ہیں جبکہ جمعے کی شام سے بجلی کی جبری لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ بھی کردیا گیا تھا۔