کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف ریفرنس۔شریک ملزم کے اثاثے منجمد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں شریک ملزم سندھ کےسابق سیکریٹری توانائی آغا واصف کے بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں منجمد کردیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے فیصلے کی توثیق کردی، جبکہ آغا واصف نے عدالتی فیصلے کے خلاف اعتراضات دائر کردیے جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کردیا ۔

جج احتساب عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ نیب 15 جولائی تک اعتراضات پر جواب جمع کرائے۔

واضح رہے کہ سابق سیکریٹری توانائی آغا واصف کیس میں شریک ملزم کے حیثیت سے نامزد ہیں، نیب نے درخواست میں کہا تھا کہ آغا واصف نےمنصوبہ کے الیکٹرک سے ملانے کیلئے لائن بچھانے کی سمری بھیجی، سمری بھیجنے کامقصد منصوبے کو قانونی کور دیکر شریک ملزمان کو فائدہ پہنچانا تھا۔

نیب کے مطابق آغا واصف کی اہلیہ کے نام پر رجسٹرکمپنی میں مشتبہ ٹرانزیکشن سامنے آئیں ،ان کو اور ان کی اہلیہ کو وضاحت کا موقع دیا گیا مگر وہ شامل تفتیش نہ ہوئے، جس کے بعد ملزم کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔