گوادر:چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے ، گوادر پورٹ فیز ون مکمل ہو چکا ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ گوادر پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ 22سو ایکر منصوبے کا سنگ بناد رکھ کر تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں ، گوادر پورٹ کے ساتھ گوادر شہر کی رقی کا سفر شروع ہے ، 100بستروں کا ہسپتال ، انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنایا جا رہاہے ، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کاکام جاری ہے ۔جنوبی بلوچستان کے عوام کو پانی ، بجلی اور روزگار کا مسئلہ ہے ۔
سی پیک منصوبوں سے گوادرسمیت بلوچستان میں ترقی ہوگی،جام کمال
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر وزیراعظم عمرا ن خان کے شکر گزار ہیں، سی پیک منصوبوں سے گوادرسمیت بلوچستان میں ترقی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کے دورا ن وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے بلوچستا ن کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں،سی پیک کے تحت مغربی روڈ پر تعمیراتی کا م جاری ہے، گوادرمیںٹیکنکل کالج اور پہلی یونیورسٹی کاقیام عمل میں لایاجارہاہے،تاریخ میں پہلی بار صوبے کی ترقی کے لئے خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے13ارب روپے مختص کئے گئے ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بلوچستان کے عوام کے لئے خوشحالی لائے گی۔