روس کا مسافر بردار طیارہ 29 مسافروں سمیت لاپتا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی طیارے اے این 26 پر 29 مسافر سوار تھے اور وہ لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک ’ کامچٹکا پینن سولا‘ کے مقام پر اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔
حکام کا بتانا ہے کہ جہاز جس وقت لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا تو جہاز کی جانب سے طے شدہ طریقہ کارکے مطابق رابطہ نہیں کیا گیا ۔متضاد اطلاعات ہیں کہ جہاز ممکنہ طور پر سمندر میں گرکر تباہ ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ طیارہ کوئلے کی کان کے نزدیک گر کر تباہ ہواہے ۔
حکام کی جانب سے دو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جہاز کو تلاش کرنے کیلیے آپریشن کا آغازکر دیا گیاہے۔طیارے میں 6 اراکین پر مشتمل عملہ اور دو بچوں سمیت 29 افراد سوار ہیں۔