گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 25 اموات

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 25 اموات اور830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔عالمی وبا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار452اورمثبت کیسز کی تعداد نولاکھ 64 ہزار490 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران مثبت کیسز کی شرح2.22 فیصد رہی،ملک بھر میں ایکٹو کیسزکی تعداد33 ہزار390ہے اور نو لاکھ آٹھہزار648افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 786 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میںپانچ ہزار528، خیبرپختونخوا چارہزار343، اسلام آباد 780، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 315 اورآزاد کشمیر میں 589 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔