بیماری کی وجہ سے دلائل کے لیے زیادہ وقت درکار وہوگا،وکیل۔فائل فوٹو
بیماری کی وجہ سے دلائل کے لیے زیادہ وقت درکار وہوگا،وکیل۔فائل فوٹو

مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاﺅں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ملتوی

ہائی کورٹ نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفد رکی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف دائر کی جانے والی اپیلوں پر سماعت15جولائی تک ملتوی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفد رکی سزا کے خلاف کی جانے والی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے اپیلوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں موقف اپنایا کہ بیماری کی وجہ سے دلائل کے لیے زیادہ وقت درکار وہوگا، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اپیلوں پر بہت زیادہ تاخیر نہیں کرسکتے،دلائل شروع کریں ،ہر ہفتے میں ایک دن اپیلوں کے لیے رکھ دیں گے۔

امجد پرویز کی جانب سے استدعا کی گئی کہ آج ہونے والی سماعت ملتوی کردی جائے، عدالت نے مریم نواز کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔

عدالت کی جانب سے 15جولائی سے اپیلوں پر کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔