خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد ہو اجس میں ضم ہونے والے اضلاع سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہر15روز کے بعدخصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ کے پی کے محمود خان کا کہناتھا کہ صوبے کو غیرقانونی اسلحے اورمنشیات سے پاک کرناہے،قیام امن کیلیے پولیس کوہرممکن وسائل فراہم کریں گے۔