سندھ حکومت بلوچستان کی زرخیز زمین کو بنجر کررہی ہے۔۔فائل فوٹو
 سندھ حکومت بلوچستان کی زرخیز زمین کو بنجر کررہی ہے۔۔فائل فوٹو

سندھ نے پانی کا حصہ نہ دیا تو حب ڈیم کا پانی روک دیں گے۔ بلوچستان حکومت

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے پانی کا حصہ نہ دیا تو بلوچستان حکومت حب ڈیم کا پانی روک دے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے سندھ  ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، سندھ حکومت بلوچستان کی زرخیز زمین کو بنجر کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے بارہا رابطے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہورہا، ماضی میں بلوچستان نظر انداز ہوا اب مزید نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ارسا راو ارشد نے کہا تھا کہ ملک کے لئے کالاباغ ڈیم، بھاشا ڈیم اور اکھوڑی ڈیم کی تعمیر ضروری ہے۔ نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے۔