ملک بھر میں کرونا کا زور ٹوٹنے لگا،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائر س کے سبب مزید 17اموات جبکہ ایک ہزار517نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 7 ہو گئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 13 ہے اور 9 لاکھ 9 ہزار 525 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 791 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 536، خیبرپختونخوا چار ہزار 346، اسلام آباد 781، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 315 اور آزاد کشمیر میں 589 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔