مقبو ضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید دو کشمیری شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر جا کرتلاشی بھی لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیر یوں کا احتجاج جاری ہے۔