اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ تحقیقات کے معاملے میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظورکرلی ۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کا ڈومیسائل میرے ڈومیسائل سے بہتر ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے احاطہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو بھی کی جس دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ”آپ بیمار ہو کر بھی عدالت آئے ، میاں نوازشریف کو عدالت میں پیشی کا مشورہ نہیں دیں گے ؟ “ آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” کسی کو مشورہ نہیں دیں گے ، آنا چاہیں تو بسم اللہ ورگرنہ ان کی مرضی ہے ۔ “
صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ میاں صاحب کو بیرون ملک جانے کی اجازت لیکن آپ کو بیماری کے باوجود بھی پیشی کا حکم ؟ سابق صدر نے کہا کہ میاں صاحب کے اور میرے ڈومیسائل میں فرق آپ کو نظر نہیں آتا۔ میاں صاحب کا ڈومیسائل میرے ڈومیسائل سے بہترہے۔