ون ڈے رینکنگ جاری ۔بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا

کپتان بابراعظم 865پوائنٹس کے ساتھ پہلی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 857پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان۔

               
July 7, 2021 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، بلے بازی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 865پوائنٹس کے ساتھ پہلی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 857پوائنٹس کے ساتھ دوسری ، روہت شرما 825پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں ۔ فہرست میں فخر زمان 778پوائنٹس کےساتھ ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

باؤلنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10میں شامل نہیں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی ، بنگلہ دیش کے مہدی حسن دوسری اورانگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے پوزیشن پر موجود ہیں ۔

آل راؤنڈرزکی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ، پہلی پوزیشن پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، دوسری پر افغانستان کے محمد نبی ، تیسری پر انگلینڈ کے کرس ووکس موجود ہیں ۔

پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر موجود ہے ۔ پہلی پر نیوزی لینڈ ، دوسری پر آسٹریلیا، تیسری پر انگلینڈ ، چوتھی پر بھارت اور پانچویں پر ساؤتھ افریقہ موجود ہے ۔