غرب الہند کے ملک ہیٹی کے صدر جو وئنیل مویزکو ان کے گھر میں قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جووئنیل مویز کوکمانڈوز نے ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ حملے کے دوران صدر کی اہلیہ بھی زخمی ہوئی ہیں۔
صدارتی دفترکی جانب سے شیئر کیے گئے ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صدر پررات گئے 1بجے ان کے گھرمیں حملہ کیا گیا ، حملے کے دوران اہلیہ بھی گھر میں موجود تھیں۔
دوسری جانب جو وئنیل مویز کے قتل کے بعد عبوری وزیراعظم کلاﺅڈ جوزف نے حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔