پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے 2020 میں ہونے والی اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم اور دنیا بھر میں کرکٹ کے فینز سے معافی مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق عمرا کمل نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” 17 ماہ قبل 2020 کو ایسی غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ دونوں کو نقصان پہنچا، مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا جو میں وقت پراینٹی کرپشن یونٹ کو نہ بتا سکا جس کی وجہ سے مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ، کرکٹر ہو کر میں کرکٹ نہ کھیل سکا ، یہ عرصہ گزارنا میرے لیے بہت مشکل تھا ، اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا، میں اعتراف کرتاہوں کہ اس غلطی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کی بدنامی ہوئی اور میں اس پر اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ کے فینز سے معافی مانگتاہوں۔
Umar Akmal's statement issued by @TheRealPCB pic.twitter.com/v5EXCnUGHO
— Shahzaib Ali 🇵🇰 (@DSBcricket) July 7, 2021
آپ سے درخواست کرتاہوں کہ آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں ،لہذا ایسی کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں ، اگر کوئی مشکوک شخص رابطہ کرے تو فورا پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں تاکہ آپ کا دامن اورکرکٹ کریئر صاف رہے ۔