بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔
دلیپ کمار کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا جس کی ویڈیو ان کے ترجمان فیصل فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فورسز اہلکار انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی پرچم میں لپیٹ رہے ہیں۔
State funeral protocols – #DilipKumar saab being draped with the beautiful tricolor. pic.twitter.com/fmYMdJLOBD
— Faisal Farooqui (@FAISALmouthshut) July 7, 2021
خیال رہے کہ آج صبح دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہی ان کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔