کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید24افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار683نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد22ہزار493 ہو گئی جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد نو لاکھ 67ہزار633ہو گئی ہے ۔ ملک بھر میں 34ہزار531افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔ نو لاکھ 10ہزار609پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔
پنجاب کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 47ہزار347افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 10ہزار798افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ صوبے میں آٹھ ہزار 148افراد تاحال زیر علاج ہیں جب کہ تین لاکھ 28ہزار401افراد نے وائرس کو شکست دیکر واپس زندگی کا رخ کیا۔
سندھ میں تین لاکھ 43ہزار303کورونا کیسز سامنے آئے ، پانچ ہزار552افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ 15ہزار883افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 21ہزار868کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83ہزار259 افراد کورونا سے متاثر ہوئے،781اموات ہوئیں ، 81 ہزار170افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک ہزار 308ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38ہزار855افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، چار ہزار346افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 33ہزار چار افراد تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد ایک ہزار505ہے ۔
بلوچستان میں 27ہزار502افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 315افراد کی اموات ہوئیں ، 26ہزار 568افراد صحتیاب ہوئے ، 619ایکٹو کیسز ہیں ۔گلگت بلتستان میں چھ ہزار 639افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 111افراد جان کی بازی ہار گئے ، چھ ہزار 40افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت میں 488کورونا کیسز زیرعلاج ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 20ہزار728افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 590افراد کی وفات ہوئیں جب کہ 19ہزار543افراد علاج کے بعد صحتمند زندگی گزار رہے ہیں ۔ ریاست میں 595ایکٹو کیسز ہیں ۔