سری نگر۔ حریت کمانڈر برہان وانی کے پانچویں یوم شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ قابض بھارتی فوج نے آج مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں 2 اورکلگام میں 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ذرائع کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی، محاصرے کی آڑ میں شہید کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی پولیس نےسرینگر سے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں حریت کمانڈر برہان وانی کا پانچواں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اورگلی کوچوں میں ہم کیا چاہتے ہیں آزادی کے نعروں کی گونج ہے۔
بھارتی فورسزکشمیریوں کواحتجاج سے روکنے کے لئے روایتی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ،موبائل سروس بدستورمعطل ہے۔
واضح رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے، ، قابض بھارتی فورسز نے برہان وانی کو 2016 میں شہید کردیا تھا۔