ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو
ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو

 مفتی تقی عثمانی پر حملے پر تشویش ہے۔شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مفتی تقی عثمانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،ان کی خیریت کی اور ان پر مبینہ چاقو سے حملے کے متعلق پوچھا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے گفتگو کے دوران کہاکہ مفتی تقی عثمانی پر حملے پر تشویش ہے ، مفتی تقی عثمانی اعلیٰ پائے کے عالم دین ہیں ، ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں واقع دارالعلوم کورنگی میں معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کے پیچھے آنے والے مشکوک شخص کو گارڈز نے پکڑ لیا۔