امریکی فوج نے ایران کے حملوں کےخوف سے قطر میں اپنے تین فوجی اڈے بند کر دیے اور سارا سامان اردن منتقل کر دیا ۔
العربیہ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے پچھلے ہفتے بیان میں کہا تھا کہ امریکی فوج نے گزشتہ ماہ مرکزی السیلیہ کیمپ ، جنوبی السیلیہ کیمپ اورگولہ باردود کے مرکز فالکن کیمپ کو بند کر دیا ۔
فالکن کیمپ مشرق وسطی میں امریکی سامان کی سپلائی کا ایک فرنٹ لائن مرکز تھاجس میں ٹینک ، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر سامان رکھنے کیلیے 27عدد گودام تھے ۔