مریم نوازشریف نے کہاہے کہ کان کھول کر سن لیں ن لیگ اب وہ ن لیگ نہیں رہی، ن لیگ کا اگر جیتا ہوا الیکشن چوری کیا گیا تو راجہ فاروق حیدر ،آزاد کشمیر ن لیگ اور مریم نواز آخر تک تمہارا پیچھا کرے گی ، وہ کہتے ہیں کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے لیکن ان کا اتنا خوف ہے کہ نوازشریف کے بغیر نہ ان کی کوئی بات شروع ہوتی ہے اور نہ ہی ختم ہوتی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کشمیر میں الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ، اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جب کوہالہ سے داخل ہوئی تو دیکھا کہ نوجوانوں نے میری اور نوازشریف کی تصویر والی قمیضیں پہن رکھی تھیں اور کشمیر کی بیٹی مریم نوازشریف کے نعرے لگا رہے تھے ، مظفر آباد کے جلسے میں نوازشریف کے ساتھ آئی اورکہا تھا کہ میری رگوں میں کشمیری خون ہے ، میری رگوں میں کشمیری باپ اور کشمیری ماں کا خون ہے ، میرا باپ ، میری ماں ، میرے دادا دادی اور نانا نانی سب کشمیری ہیں ، میں آج اپنے گھر آئی ہوں ، میں 13 دن کیلیے کشمیرآئی ہوں ، یہ دن میں آپ کے ساتھ گزاروں گی ، آپ کی بھی سنوں گی اور اپنی بھی سناﺅں گی ، کشمیریوں کے دکھ درد بھی بانٹیں گے ،کشمیری چاہے سرحد کے اس پار ہو یا اس پار ، کشمیری ایک ہے ، پاکستان آپ کے ساتھ ہے اور انشاءاللہ دکھوں اور تکلیفوں کو ایک نہ ایک دن ختم ہونا ہے ، کشمیریوں کی تکالیف نوازشریف کی قیادت میں ختم ہوں گی ، وہ آپ کی سب جنگیں لڑے گا ، نوازشریف آپ کی جنگ لڑے بلکہ آپ کے حقوق اور آزادی کی جنگ لڑے گا ، وہ جنگ جیت کر آپ کی جھولی میں پھینکے گا ۔
مریم نواز نے کہا کہ جب کشمیر آنا تھا اور ابھی پروگرام بھی فائنل نہیں ہوا تھا تو بار بار یہ پیغام آ رہا تھا کہ بی بی کشمیر کس دن آ رہی ہیں ، میں جانتی ہوں کہ کشمیریوں کا ٓآج نوازشریف بہت شدت سے یاد آ رہاہے ، مجھے بھی نوازشریف صاحب بہت شدت سے یاد آر ہے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے لیکن ان کا اتنا خوف ہے کہ نوازشریف کے بغیر نہ ان کی کوئی بات شروع ہوتی ہے اور نہ ہی ختم ہو تی ہے ، نہ ان کی تقریر نوازشریف کے بغیر شروع ہوتی ہے اور نہ ہی ختم ہو تی ہے ، شروع میں بھی نوازشریف اور آخر میں بھی نوازشریف ۔
نوازشریف کی ویڈیو دیکھی ہو گی اس میں انہوں نے قوم کو یہ بتایا تھا کہ سرکاری اہلکار ڈیوٹی پر تھا ، اس نے کہا کہ مریم نوازشریف کو ہم ’پچھاڑ‘ دیں گے ، جب اس طرح کے ایک کرتا دھرتا کی طرف سے مجھے دھمکی آئی تو نوازشریف کے دل میں کس طرح کے شکوکو شبہات آئے ،ایک باپ سمجھ سکتا ہے، نوازشریف نے مجھے کہا کہ بے شک مجھے شبہات ہیں لیکن تم کشمیر جاﺅ اور ضرور جاﺅ تمہیں کشمیریوں سے کوئی خطرہ نہیں ۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ ابھی راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ نوازشریف نے جتنی مجھے عزت دی ہے میں کبھی نہیں بھلا سکتا ، میں انہیں انکل کہتی ہوں ، میں نے انہیں کہا کہ نوازشریف آپ کی عزت نہیں بلکہ آپ سے محبت کرتے ہیں ۔ میں کشمیریوں کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ مسلم لیگ ن کے ووٹرز اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ تاریخ میں دباﺅ کے باوجود بھی ن لیگ آج چٹان بن کر کھڑی ہے ۔ حکومتی حلقوں سے یہ بات سنی ہے کہ ن لیگ کو شائد آزاد کشمیر میں امیداوار نہیں مل رہے ، جب درخواستیں مانگیں تو ایک حلقے سے بیس بیس درخواستیں آئیں ، اگرآپ کے پاس اتنے ہی امیدوار ہیں تو آپ کو ن لیگ کے دو لوگوں کو توڑنے کی کیوں ضرورت پیش آئی ۔
جلسہ تو آج ہمارا مظفر آباد میں ہے ، میں آپ سے جلسے میں دل کی باتیں کروں گی ، میں نے بہت ضروری باتیں آج کے جلسے میں کرنی ہیں ، کشمیر کی بات کرنے آئی ہوں ، یہ بات بھی کروں گی کہ جب ووٹ چور ،روٹی چور، آٹا چور ، چینی چور ، بجلی چور اور کشمیر چور عمران خان آپ کی سر زمین پر آئے تو آپ نے ان سے کیا سوال پوچھنے ہیں وہ میں آپ کو مظفر آباد کے جلسے میں بتاﺅں گی ۔
نوازشریف نے کہا کہ کشمیر جاﺅ تمہیں وہاں کوئی خطرہ نہیں۔ مریم نواز ۔فائل فوٹو