لاہورہائیکورٹ نے والٹن ایئرپورٹ پرفلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت کی جانب سے 8 ہفتے کیلیے فلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں والٹن ایئرپورٹ گرانے کیلیے جاری آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ کی جانب سے متبادل ایئرپورٹ پرانفرااسٹرکچرکی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔
لا افسرنے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ انفرااسٹرکچررپورٹ اورمنتقلی کیلیے 8 سے 22 ہفتے درکارہیں جس کے بعد ہائی کورٹ کی جانب سے بحالی کا حکم جاری کیاگیا۔