مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کوئی طالبان موجود نہیں۔ وہاں طالبان کی موجود گی کا شوشہ بھارت نے چھوڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کے دوران مسئلہ افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں، افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان پر اثرپڑے گا،افغان استحکام کے لیے کوئی معاشی منصبوبہ بندی نہیں ہے، پاکستان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں۔
معید یوسف نے بتایا کہ دہشتگرد مہاجرین کے بھیس میں پاکستان آسکتے ہیں،کون جیتا کون ہار ا یہ سوال بعد میں، افغان خانہ جنگی سے نقصان ہمارا ہوگا،ہم جیو اسٹریٹجک سے جیو اکنامکس کا سوچ رہے ہیں،امریکا کب اور کیسے مدد کرے گا یہ ابھی واضح نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تشدد کا خاتمہ ہو تاکہ پاکستان متاثر نہ ہوسکے۔افغان خانہ جنگی کے نتیجے میں حالات کی تیار ی کرلی۔صرف پاکستان ہی افغانستان کو تجارتی راہدرای فراہم کرسکتا ہے۔
بریفنگ کے دوران رکن کمیٹی مشاہد حسین سید نے سوال کیا کہ ایک ویڈیوکے مطابق طالبان گلگت تک پہنچ چکے ہیں، جس پر معید یوسف کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیوجھوٹی ہے ، بھارت کی جانب سے پھیلائی گئی ہے۔