ڈائریکٹراسپیس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسرجاویداقبال نے عیدالاضحی 21 جولائی کو ہونے کی پیش گوئی کردی اور کہا ہفتہ کو ذی الحج کا چاند نظرآنے کا امکان نہیں، افغانستان میں بھی 10 جولائی کو چاند نظر آنےکا امکان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سپیس سائنسزجامعہ کراچی پروفیسرجاویداقبال نے ذی الحج کے چاند کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کوذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، 10 جولائی کو مغرب کے وقت چاند کی پیدائش کو 13 گھنٹے ہوں گے اوراس مدت کا چاند آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں۔
پروفیسرجاویداقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کی نسبت پشاور میں چاند کی رویت کاامکان کم ہوتاہے، ذی الحج کا چاند 11 جولائی کو واضح نظر آئے گا ، جس کے مطابق عیدالاضحی 21 جولائی ہوگی۔
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو کراچی میں ہوگا ، میٹ کمپلیکس میں اجلاس چیئرمین ابولخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوگا، جس میں محکمہ موسمیات ،اسپارکو،وزارت مذہبی امورکےنمائندےشریک ہوں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کےاجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔