مفتی تقی عثمانی پرحملہ کرنے والے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روزممتازعالم دین مفتی تقی عثمانی پرحملہ کرنے والے ملزم عاصم کو باقاعدہ گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف عوامی کالونی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی لانڈھی شاہنوازچاچڑکا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ سرکارکی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعہ پردرج کیا گیا ہے۔
گزشتہ روزمفتی تقی عثمانی پرایک بارپھرقاتلانہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ان کے محافظوں کی جانب سے تلاشی لینے پرمبینہ ملزم کی جیب سے چاقوبرآمد ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مارچ 2019 میں بھی کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب مفتی تقی عثمانی کے قافلے کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔