آج الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ہے۔فائل فوٹو
آج الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ہے۔فائل فوٹو

ابو بچاﺅ مہم میں تیزی آگئی ہے۔فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ابو بچاﺅ مہم میں تیزی آگئی ہے،ابو بچائومہم کے روح رواں 2بچے آج کل آپ کوکشمیرمیں جلسیاں کرتے نظرآرہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نوازکشمیرمیں کھڑی ہوکرکہتی ہیں میں اپنے گھرآئی ہوں، عوام جانتے ہیں انہوں نے کتنی بارمریم نوازکواپنے گھرکادورہ کرتے دیکھا،مریم صفدرجیسے لوگوں کی پہچان جھوٹ،کرپشن اورچوری چکاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایسی زبان استعمال ہورہی ہے جس سے کشمیر کی جدوجہدکوکوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا،کشمیرمیں الزام برائے الزام کی سیاست کی جارہی ہے، انتخابات میں ان کو بری طرح شکست ہوئی، الزام برائے الزام کی سیاست سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام جانتے ہیں ان کی حقیقی آوازعمران خان ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کامقدمہ بہترین اندازمیں لڑا،عمران خان نے مودی کے چہرے کوپوری دنیامیں بے نقاب کیا، ، وزیراعظم نے کشمیریوں کاحقیقی معنوں میں سفیربننے کاحق اداکیا۔